ایگزٹ پول پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا: بھوپیش بگھیل
گوہاٹی، 2 مئی ( ہ س ) — چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر بھوپیش بگھیل نے آسام اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں نا قابلِ اعتبار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اندازے اکثر درست ثابت نہیں ہوتے۔ گوہاٹی میں
ایگزٹ پول پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا: بھوپیش بگھیل


گوہاٹی، 2 مئی ( ہ س ) — چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر بھوپیش بگھیل نے آسام اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں نا قابلِ اعتبار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اندازے اکثر درست ثابت نہیں ہوتے۔

گوہاٹی میں اپوزیشن جماعتوں کے ایک عشائیہ پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ ووٹوں کی گنتی سے پہلے پارٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس امیدواروں اور رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ بھی منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ڈی کے شیوکمار اور ریاستی قیادت بھی موجود رہی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ میٹنگ 4 مئی کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے پہلے حکمت عملی طے کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ ایگزٹ پول میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو برتری دکھائے جانے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ یہ اعداد و شمار پہلے کی طرح “کاپی پیسٹ” ہیں اور ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

مغربی بنگال کے کچھ علاقوں میں دوبارہ ووٹنگ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں شروع سے ہی محتاط تھیں، جس کی وجہ سے کسی بھی مبینہ بے ضابطگی کو روکا جا سکا۔

قابلِ ذکر ہے کہ آسام، مغربی بنگال، کیرالا، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande