
سرینگر 9اپریل (ہ س)۔ سرینگر کے پانتھا چوک علاقے میں ڈیوٹی کے دوران ایک ٹریفک پولیس اہلکار تویرا گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ متعدد زخموں کی وجہ سے زیر علاج ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ زخمی کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل پرویز احمد ولد عبدالرشید بٹ ساکن ترال کے طور پر کی گئی ہے۔ دریں اثنا، واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir