انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان ۔
جموں, 09 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر پولیس نے انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے لیے پہلی بار بڑے پیمانے پر آؤٹ آف ٹرن ترقیات اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے، جبکہ متعدد اسپیشل پولیس افسران کو بھی مستقل کیا گیا ہے۔ ا
DGP


جموں, 09 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر پولیس نے انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے لیے پہلی بار بڑے پیمانے پر آؤٹ آف ٹرن ترقیات اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے، جبکہ متعدد اسپیشل پولیس افسران کو بھی مستقل کیا گیا ہے۔

اعلیٰ حکام کے مطابق، سال 2021 سے 2023 کے دوران جموں خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد جیسی تنظیموں نے پہاڑی علاقوں میں اپنی موجودگی دوبارہ قائم کی۔

صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈی جی پی نلین پربھات کی قیادت میں اہم اقدامات کیے گئے، جن میں بلند پہاڑی علاقوں میں عارضی آپریشنل بیسز کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ اسپیشل آپریشنز گروپس کو گوریلا، جنگلاتی اور پہاڑی جنگ کی خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔

پولیس نے ایس او جی یونٹس کو جدید ہتھیاروں، آلات اور نئے اہلکاروں کے ساتھ مضبوط کیا، جبکہ سنو لیپرڈز” اور “مارخور جیسے خصوصی دستے بھی قائم کیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پاکستانی دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لیے انعامی پالیسی میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، اور بعض معاملات میں انعامی رقم کو بڑھایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر حالیہ مہینوں میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کئی کامیاب آپریشنز انجام دیے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک جموں و کشمیر پولیس کے 1,620 اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande