
پرولیا، 07 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے جنگل محل علاقے میں منگل کی صبح ماؤنوازوں کے پوسٹر ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ذرائع کے مطابق منگل کی صبح پرولیا ضلع کے بلرام پور کے گھاٹ بیرا علاقے میں ایک دیوار پر سفید کاغذ پر سرخ سیاہی سے لکھے کئی پوسٹر دیکھے گئے۔ پوسٹرز میں گھروں کی تقسیم میں بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ پوسٹرز کے نیچے ”ماؤسٹ“ کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔
قابل غور ہے کہ یہ علاقے کبھی ماؤنوازوں کی پناہ گاہ تھے۔ ریاست میں آئی تبدیلی کے بعد ان علاقوں میں ماو¿ نواز سرگرمیاں تقریباً بند ہو گئی ہیں۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس پوسٹر لگانے والے شخص کی شناخت کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد