ہریش راؤ اور بی آر ایس قائدین کی پرگی راستے میں گرفتاری،کارکنوں کاسڑک پر احتجاج
ہریش راؤ اور بی آر ایس قائدین کی پرگی راستے میں گرفتاری،کارکنوں کاسڑک پر احتجاجحیدرآباد، 7 اپریل (ہ س)۔ پولس نے بھارت راشٹرا سمیتی(بی آرایس) کے ڈپٹی لیڈر ٹی ہریش راؤ اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ وقار آباد کےمیں پرگی جا
ہریش راؤ اور بی آر ایس قائدین کی پرگی راستے میں گرفتاری،کارکنوں کاسڑک پر احتجاج


ہریش راؤ اور بی آر ایس قائدین کی پرگی راستے میں گرفتاری،کارکنوں کاسڑک پر احتجاجحیدرآباد، 7 اپریل (ہ س)۔ پولس نے بھارت راشٹرا سمیتی(بی آرایس) کے ڈپٹی لیڈر ٹی ہریش راؤ اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ وقار آباد کےمیں پرگی جارہے تھے۔ احتجاج میں بی آرایس کارکنوں نے ٹی ایس پی اے جنکشن پر دھرنا دیا جس سے سڑک پر ٹریفک بلاک ہو گئی۔ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق، ہریش راؤ کی قیادت میں بی آرایس کا ایک وفد پرگی ضلع میں مجوزہ انڈسٹریل پارک پروجیکٹ کے لیے 1,200 ایکڑ اراضی کے حصول کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے ملنے کے لیے سفر کر رہا تھا۔ پولیس نے ان کے قافلے کو نارسنگی کے ٹی ایس پی اے جنکشن پر روک دیا، جس نے بی آرایس کے کارکنوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کردیا، جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔

ہریش راؤ کے ساتھ سابق وزراء پی سبیتا اندرا ریڈی اور ایرابیلی دیاکر راؤ سمیت کئی قائدین موجود تھے۔ اس کے بعد پولیس نے سینئر لیڈر ہریش راؤ سمیت کئی سینئر قائدین کو گرفتار کرلیا۔ پرگی کے سابق ایم ایل اے کوپلا مہیش ریڈی کو بھی حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے جایاگیا، جب کہ پارٹی لیڈر شوبھا پردیپ پٹیل کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

بی آر ایس کے وفد کے ہمراہ بی آر ایس کارکنوں نے ہریش راؤ اور دیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس اور کارکنوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اس کے باوجود پولیس نے ہریش راؤ اور دیگر قائدین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد قائدین کو قریبی نارسنگی پولیس اسٹیشن کے بجائے آؤٹر رنگ روڈ کے راستے شمش آباد لے جایا گیا۔

پرگی میں کسان زمین کی تحویل کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں۔ بی آر ایس لیڈران کے پرگی پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے قبل ازیں احتجاج کرنے والے کسانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ تمام کسانوں کو پرگی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا۔ بی آر ایس لیڈر ٹی ہریش راؤ نے ریونت ریڈی حکومت پر ریاست میں دلتوں، قبائلیوں اور دیگر کمزور گروہوں کی زمینوں پر منظم طریقے سے حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ہریش راؤ نے ان کسانوں کی گرفتاری پر بھی تنقید کی جو مجوزہ صنعتی پارک کے لیے 1,200 ایکڑ اراضی کے حصول کے خلاف احتجاج کرنے والے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرنے پر پولیس نے بی آر ایس لیڈروں پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔ ہریش راؤ، سبیتا اندرا ریڈی اور ضلع رنگاریڈی کے کئی قائدین کو صبح سے ہی گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

بھارت راشٹراسمیتی کے لیڈر کے ٹی راما راؤ نے پارٹی قائدین کو حراست میں لینے اور گھر میں نظر بند کرنے کی پولیس کارروائی کی مذمت کی۔ ایک بیان میں کے ٹی آر نے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی پر عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکرنے اور کسانوں کی زمینوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کلیدی اعلانات جیسے ریتھو بھروسہ، کسانوں کے قرضوں کی معافی اور چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ راما راؤ نے الزام لگایا کہ حکومت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف جبری حصول اراضی کو آگے بڑھا رہی ہے جس سے کسانوں میں بڑے پیمانے پر غصہ پایا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande