حیدرآباد میں جعلی ہوٹل بے نقاب، انتہائی باسی بریانی آن لائن فروخت
حیدرآباد، 7 اپریل (ہ س)۔ حیدرآباد میں آن لائن فوڈ آرڈر کرنے والوں کے لیے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے،جس نے عوام کی صحت اور اعتماد دونوں پرسنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ پورا معاملہ اس وقت بے نقاب ہوا جب مشتبہ سرگرمیوں
حیدرآباد میں جعلی ہوٹل بے نقاب ، انتہائی باسی بریانی آن لائن فروخت


حیدرآباد، 7 اپریل (ہ س)۔ حیدرآباد میں آن لائن فوڈ آرڈر کرنے والوں کے لیے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے،جس نے عوام کی صحت اور اعتماد دونوں پرسنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ پورا معاملہ اس وقت بے نقاب ہوا جب مشتبہ سرگرمیوں کی بنیاد پر تحقیقات کی گئیں، جس کے دوران حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ جیڈی مٹلہ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر بریانی تیار کی جا رہی تھی،جبکہ اس کی فروخت بنجارہ ہلزمیں کی جارہی تھی۔ سب سے چونکا نے والی بات یہ تھی کہ یہ کاروبار کسی رجسٹرڈ یا باقاعدہ ریسٹورنٹ میں نہیں بلکہ ایک اپارٹمنٹ کے سیلرمیں ” لکی بریانی اینڈ شاورما ” کے نام سے چلایا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہاں سینکڑوں بریانیاں کئی دنوں تک فریج میں محفوظ رکھی جاتی تھیں۔ بعد ازاں انہی باسی بریانیوں کو اوون میں گرم کرکے تازہ ظاہر کیاجاتا اور صارفین کو دھوکہ میں رکھا جاتا تھا کہ یہ ابھی تیار کی گئی ہیں۔ مزید تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اس جعلی ریسٹورنٹ کے نام سے آن لائن پلیٹ فارمز،خاص طور پر زوماٹو کے ذریعے آرڈرزلیے جارہے تھے، جس کے ذریعے بڑی تعداد میں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ جب اس غیر قانونی کاروبار بےنقاب ہوا توعوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا،کیونکہ یہ صرف مالی دھوکہ دہی نہیں بلکہ عوام کی صحت کے ساتھ خطرناک کھلواڑ بھی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande