
نئی دہلی، 7 اپریل (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو بھارت منڈپم میں 12ویں انڈیا ربڑ ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور بیرون ملک کے تمام مندوبین کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس ایکسپو میں 14 سے زائد ممالک کی شرکت کے ساتھ چین سمیت بڑی بین الاقوامی اور ہندوستانی ربڑ کی صنعتیں شرکت کر رہی ہیں۔ 7-10 اپریل تک آل انڈیا ربڑ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، یہ ایشیا کا سب سے بڑا ربڑ انڈسٹری ایونٹ ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ’میک ان انڈیا‘ اور’آتمنر بھر بھارت‘ نے ہندوستان کو ایک طاقتور مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ربڑ کی صنعت بھی اس ابھرتی ہوئی طاقت کے ایک اہم ستون کے طور پر ابھر رہی ہے۔ آج بھارت اپنے سول نیوکلیئر پروگرام کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، جو ملک کی سائنسی صلاحیتوں، خود انحصاری، اور عالمی قیادت کے حصول میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مسلسل کوششوں سے صنعتوں کو نئی تحریک ملی ہے اور دہلی حکومت سرمایہ کاری، اختراعات اور صنعت دوست ماحول کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan