صدر جمہوریہ نے بدھ پورنیما پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو بدھ پورنیما کے موقع پر ملک اور دنیا بھر میں بھگوان بدھ کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہمبارک موقع بھگوان بدھ کی پیدائش، روشن خیال
PRESIDENT-BUDDHA-PURNIMA-GREET


نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو بدھ پورنیما کے موقع پر ملک اور دنیا بھر میں بھگوان بدھ کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہمبارک موقع بھگوان بدھ کی پیدائش، روشن خیالی اور مہاپری نروان کے تاریخی واقعات کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھ کے ہمدردی، عدم تشدد، امن اور علم کے پیغامات ہمیشہ انسانیت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کے دور میں جب دنیا کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے، بھگوان بدھ کی تعلیمات ہمیں امن، رواداری اور باہمی ہم آہنگی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ بھگوان بدھ کے نظریات کو اپنائیں اور ایک پرامن، جامع اور انصاف پسند معاشرے کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کا عہد کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande