جوش اور مثبت توانائی کے ذریعے ہی کامیابی ملتی ہے : وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جوش اور مثبت توانائی انسان کو مسلسل متحرک رہنے کی ترغیب دیتی ہے اور یہی خوبیاں کامیابی کی کنجی کا کام کرتی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو ''ایکس'' پر لکھا کہ محنتی اور توانا شہری ملک کی
کامیابی


نئی دہلی، 30 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جوش اور مثبت توانائی انسان کو مسلسل متحرک رہنے کی ترغیب دیتی ہے اور یہی خوبیاں کامیابی کی کنجی کا کام کرتی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو 'ایکس' پر لکھا کہ محنتی اور توانا شہری ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں — وہ افراد جن کی لگن سے ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوششوں کے ذریعے ملک خوشحالی، خود انحصاری اور ترقی کی بلندی طے کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا جس کا مفہوم ہے ’’ جوش، ولولہ اور مثبت توانائی انسان کو اپنے کاموں میں مسلسل سرگرم اور متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہی غیر متزلزل جوش و جذبہ اُن تمام کوششوں کو کامیابی کی منزل تک پہنچاتا ہے جنہیں انسان پورا کرنے کا عزم کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کام میں تسلسل اور توانائی برقرار رکھیں، تاکہ اس طرح انفرادی اور قومی سطح پر ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande