اپڈیٹ۔۔۔جموں-سری نگر ریلوے کوریڈور کی پٹریوں کو ڈبل کیا جائے گا۔اشونی ویشنو
جموں, 30 اپریل (ہ س)مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے جمعرات کو جموں سے کٹرا تک توسیع شدہ وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا کہ جموں-سری نگر ریلوے کوریڈور کی پٹریوں کو دوہرا (ڈبل) کیا جائے گا تاکہ ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہو سکے
Vade bharat


جموں, 30 اپریل (ہ س)مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے جمعرات کو جموں سے کٹرا تک توسیع شدہ وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا کہ جموں-سری نگر ریلوے کوریڈور کی پٹریوں کو دوہرا (ڈبل) کیا جائے گا تاکہ ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہو سکے۔جموں ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی حفاظت اور سیکورٹی کے لیے دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ سے سرینگر تک ریلوے لائن کو دوہرا کرنے سے اس روٹ پر مزید ٹرینیں چلائی جا سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ یورپ میں بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے اور اب اسے جموں و کشمیر میں بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلوے لائن سے مال برداری کو بھی بڑا فائدہ پہنچا ہے اور کشمیر سے دہلی تک تقریباً دو کروڑ کلوگرام سیب کی ترسیل کی جا چکی ہے جبکہ چیری کی ترسیل کے لیے 32 بوگیاں بک کی گئی ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ جموں-کٹرا-سری نگر روٹ پر چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہے، جس میں سو فیصد نشستیں بھر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت یہ ٹرین منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی بآسانی چل سکتی ہے اور اس میں پانی کے جم جانے کا مسئلہ بھی پیش نہیں آتا۔ اس ٹرین میں تقریباً 3000 مائیکروچپس نصب کی جا رہی ہیں اور 20 کوچز پر مشتمل نئی ریک تیار کی گئی ہے۔تقریب میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس موقع پر ریلوے وزارت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب جموں براہ راست سری نگر سے جڑ چکا ہے اور ٹرین کی گنجائش 8 کوچز سے بڑھا کر 20 کوچز کر دی گئی ہے جس سے تقریباً 1400 مسافر ایک ساتھ سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس سے سیمنٹ، گاڑیاں اور دیگر سامان کی ترسیل میں آسانی ہوئی ہے جبکہ کشمیر سے پھل دیگر ریاستوں تک بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں ڈرائی پورٹ کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر وادی تک طویل عرصے سے زیر التوا ریلوے رابطہ مکمل کرنے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1972 میں ٹرین جموں پہنچی تھی اور 42 سال بعد کٹرا تک توسیع ہوئی، جبکہ 2014 میں کٹرا ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر تک ریلوے منصوبہ کافی عرصے سے رکا ہوا تھا جسے دوبارہ شروع کر کے آج مکمل کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ وندے بھارت ایکسپریس، جو پہلے سری نگر سے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا تک چلتی تھی، اب جموں توی تک توسیع دی گئی ہے جس سے یہ جدید ٹرین براہ راست جموں و کشمیر کے سب سے بڑے ریلوے مرکز تک پہنچ گئی ہے۔ جون 2025 میں اس ٹرین کا آغاز 8 کوچز کے ساتھ کیا گیا تھا، تاہم بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اب اسے 20 کوچز تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ سیاحتی اور یاتری سیزن میں مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande