

منی پور میں ہتھیار، دھماکہ خیز اشیاء اور منشیات برآمد، اسمگلر گرفتار
امپھال، 30 اپریل (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے میں چلائی گئی علیحدہ علیحدہ مہمات میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ منی پور پولیس کی جانب سے جمعرات کو دی گئی معلومات کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے چنڈیل ضلع کے مولچام تھانہ کے تحت کھنگتونگ گاوں کے علاقے میں مہم چلا کر بھاری مقدار میں ہتھیار، دھماکہ خیز اشیاء اور مواصلاتی آلات برآمد کیے ہیں۔
برآمد شدہ سامان میں ایک 7.62 کے-09 اسالٹ رائفل میگزین سمیت، 4 سنگل بور رائفل، 1 موزر اسٹائل اسپورٹنگ رائفل، 1 شاٹ گن، 1 سب مشین گن (ایس ایم جی) میگزین سمیت، 1 پسٹل میگزین سمیت، 4 پونپیس، 3 گرینیڈ اور 3 ڈیٹونیٹر، 5 باوفینگ ریڈیو سیٹ، مختلف کیلیبر کے 28 راونڈ زندہ کارتوس اور 5 عدد 12 بور کارتوس شامل ہیں۔
ایک دوسری مہم میں تینگنوپال ضلع کے تینگنوپال تھانہ کے تحت تینگنوپال آئی وی آر علاقے سے سیکورٹی فورسز نے منشیات اور ایک گاڑی ضبط کی۔ ضبط شدہ سامان میں 0.078 گرام براون شوگر کے 2 صابن کیس، 12 کلوگرام وائی وائی ٹیبلٹ کے 10 پلاسٹک پیکٹ اور ایک 4 پہیہ گاڑی شامل ہے۔
اسی دوران، سیکورٹی فورسز نے بشنو پور ضلع کے اپوکپی میائی لیکائی علاقے سے این آر ایف ایم کے سرگرم کیڈر اور ہتھیاروں کے اسمگلر کھوائراکپم دورین سنگھ (42) کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور سم کارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ان معاملات میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن