
بارہ بنکی، 28 اپریل (ہ س)۔ منگل کی صبح، اتر پردیش میں بارہ بنکی ضلع کے لونی کٹرا تھانہ علاقے میں منگل پور کٹ کے قریب لکھنو¿-سلطان پور ہائی وے پر ایک تیز رفتار بولیرو کار نے بائک سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ دونوں شدید زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کے بعد گاو¿ں والوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی۔ پولیس نے بولیرو کو تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے فوری طور پر 108 ایمبولینس کو بلایا اور دونوں زخمیوں کو ترویدی گنج سی ایچ سی پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔ مرنے والوں کی شناخت نظام پور گوسائی گنج کے رہنے والے 40 سالہ باسدیو اور لونی کٹرا کے لالائی کھیڑا کے رہنے والے 42 سالہ ادے راج کے طور پر کی گئی ہے۔ دو دن پہلے ادے راج کے گھر پر شادی کی تقریب ہوئی تھی۔ وہ منگل پور چوک پر اپنے رشتہ دار باسدیو کے ساتھ چائے پینے آیا تھا کہ گھر واپسی کے دوران یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
لونی کٹرا پولیس اسٹیشن کے سربراہ ابھیمنیو مالا نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے میں ملوث بولیرو کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ پر کہرام مچ گیا۔ گاو¿ں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی