پانی پت میں ایک آٹوموبائل کی دکان میں زبردست آتشزدگی، تین بائک اور ڈھائی لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر
پانی پت ، 29 اپریل (ہ س)۔ اسندھ روڈ پر پربھاکر اسپتال کے قریب واقع ایک آٹوموبائل کی دکان میں منگل کی رات بجلی کے مین بورڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ میں 2.5 لاکھ روپے مالیت کے اسپیئر پارٹس اور مرمت کے لیے رکھے گئے کسٹمر کی تین بائک مکم
پانی پت میں ایک آٹوموبائل کی دکان میں زبردست آتشزدگی، تین بائک اور ڈھائی لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر


پانی پت ، 29 اپریل (ہ س)۔

اسندھ روڈ پر پربھاکر اسپتال کے قریب واقع ایک آٹوموبائل کی دکان میں منگل کی رات بجلی کے مین بورڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ میں 2.5 لاکھ روپے مالیت کے اسپیئر پارٹس اور مرمت کے لیے رکھے گئے کسٹمر کی تین بائک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔ کچا کیمپ کے ایک دکاندار آفتاب نے بتایا کہ آدھے گھنٹے بعد اپنی دکان بند کرکے گھر واپس لوٹے تو انہیں پڑوسیوں کا فون آیا۔ انہوں نے اس کی دکان سے دھواں اور آگ کے شعلے نکلنے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی آفتاب دکان پر پہنچا لیکن تب تک آگ کے شعلے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے۔ آس پاس کے دکانداروں نے فوری طور پر فائربریگیڈکو اطلاع دی جس کے بعد فوراًجائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا جس پر کافی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا۔ آفتاب نے بتایا کہ آگ لگنے سے تقریباً 2.5 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ سب سے زیادہ نقصان ان صارفین کا ہوا جن کی تین موٹر سائیکلیں مرمت کے لیے دکان میں کھڑی تھیں اور وہ مکمل طور پر جل گئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande