تقرری نامے پاکر خوشی سے چہرے کھل اٹھے، بھرتی کے عمل کو شفاف قرار دیا
لکھنؤ، 28 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ میں واقع اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منگل کو اتر پردیش پولیس کے ٹیلی مواصلات محکمہ میں منتخب 936 آپریٹر اور ہیڈ آپریٹر (مکینیکل) امیدواروں کے چہرے تقرری نامے ملنے پر خوشی سے کھل اٹھے۔ بیشتر امیدو
UP-POLICE-APPOINMENT-LETTER-


لکھنؤ، 28 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ میں واقع اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منگل کو اتر پردیش پولیس کے ٹیلی مواصلات محکمہ میں منتخب 936 آپریٹر اور ہیڈ آپریٹر (مکینیکل) امیدواروں کے چہرے تقرری نامے ملنے پر خوشی سے کھل اٹھے۔ بیشتر امیدواروں نے اسے اپنے خاندانوں میں پہلی سرکاری ملازمت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

منتخب امیدواروں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں بھرتی کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور بدعنوانی سے پاک بنایا ہے، جس سے محنت کرنے والے نوجوانوں کو مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔ پریاگ راج کی مہیما یادو نے کہا کہ 2006 کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر براہ راست بھرتی نوجوانوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ سارا عمل انتہائی دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی کی قیادت میں ریاست مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

ایٹہ سے تعلق رکھنے والے کشال چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں تقرری نامہ ملنا ان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے زمینی سطح پر کام کیا ہے اور ریاست کو خوف سے پاک کرتے ہوئے غنڈوں اور مافیاو¿ں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔پریاگ راج سے سوربھ مشرا نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں میں یوگی حکومت نے مافیا وںکے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر کام کیا ہے۔ پولیس فورس کی تعداد اور وسائل میں اضافہ کرکے جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے کا کام کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا بے خوف کام کرنے کا انداز نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے۔

پریاگ راج سے ادیتی راٹھور نے کہا کہ ریاست میں خواتین کی حفاظت میں بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ آج خواتین پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی فاسٹ ری ایکشن اور فوری ایکشن کی پالیسی سے نظم ونسق مضبوط ہوا ہے۔ گورکھپور سے شالو گپتا اور ایودھیا سے سپنا پانڈے نے بھی وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کیا۔ ابھیشیک کمار نے کہا کہ یوگی حکومت کے تحت تقرریاں شفاف طریقے سے کی جا رہی ہیں، اسی وجہ سے انہیں اتر پردیش پولیس کے ٹیلیمواصلات محکمے میں خدمات انجام دینے کا موقع دیا گیا ہے۔ علی گڑھ کے اروند نے کہا کہ تقرری نامہ ملنے کے بعد ان کا پورا خاندان فخر محسوس کر رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ محنت جاری رکھیں، کیونکہ حکومت مسلسل روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

جھانسی کے وشال کمار شرما نے کہا کہ تقرری نامہ ملنا، ان کی زندگی کا یادگار دن تھا، اور اب سب تربیت سے گزر کر خدمت کے لیے تیار ہوں گے ۔ اس دوران ہیول کمار رتناگر نے کہا کہ بھرتی کا عمل مکمل طور پر منصفانہ تھا۔ ایٹہ کے رامہری نے کہا کہ ریڈیو اور ٹیلیمواصلات محکمہ میں انتخاب ان کے خاندان کے لیے خوشی کا ایک بڑا موقع ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت میں ہنر اور محنت کا احترام کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande