تلنگانہ ترقی کا راستہ کھوچکی، صورتحال تشویشناک : کے سی آر
تلنگانہ ترقی کا راستہ کھوچکی، صورتحال تشویشناک : کے سی آرحیدرآباد، 28 اپریل (ہ س)۔ بی آرایس کے سربراہ و سابق وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ نے ریاست کی ابترصورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس کے دور حکومت میں زرعی شعبہ سمیت کئی شعبہ مل
تلنگانہ ترقی کا راستہ کھوچکی، صورتحال تشویشناک : کے سی آر


تلنگانہ ترقی کا راستہ کھوچکی، صورتحال تشویشناک : کے سی آرحیدرآباد، 28 اپریل (ہ س)۔

بی آرایس کے سربراہ و سابق وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ نے ریاست کی ابترصورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس کے دور حکومت میں زرعی شعبہ سمیت کئی شعبہ ملک میں سرفہرست تھے ۔ کانگریس کے دورحکومت میں تلنگانہ اراضیات پر قبضے، مکانات کی انہدامی، مالیاتی بد نظمی میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے بی آرایس کی ریاستی کمیٹی کے سوادیگر تمام کمیٹیوں کوتحلیل کردیا ۔ بی آرایس کے یوم تاسیس کے موقع پر تلنگانہ بھون میں منعقدہ ریاستی عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے سی آرنے ریاست کی موجودہ حالات پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کئی بڑے فیصلے کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس حکومت کی کارکردگی اور بی جے پی قائدین کے بیانات پرکڑی نکتہ چینی کی ۔ پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آرکونئی کمیٹیوں کی تشکیل، رکنیت سازی اور تربیتی کلاسیس کے انعقاد کی اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ۔انہوں نے ہدایت دی کہ پارٹی کی رکنیت کا اندراج فوری طورپرآف لائن اورآن لائن دونوں طریقوں سے رکنیت سازی مہم چلانے پرزوردیا۔ اسی اجلاس میں کے سی آرنے حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے جیون ریڈی کا تعارف کرایا اور انہیں پارٹی کا جنرل سکریٹری بنانے کااعلان کیا۔ کے سی آرنے اپنے خطاب کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا کے اس بیان پر شدید غم و غصہ کااظہارکیا جس میں انہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کا موازانہ تقسیم ہند و پاک سے کیا تھا ۔ بی آرایس سربراہ نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ میں کانگریس اور بی جے پی کی نمائندگی کرنے والے تلنگانہ کے 16 ارکان پارلیمنٹ موجود تھے لیکن سب نے اس توہین آمیزموازانے پرخاموشی اختیار کی ۔ اگر اس وقت بی آر ایس کا ایک بھی رکن پارلیمنٹ وہاں موجود ہوتا تو وہ تیجسوی سوریا کو معافی مانگنے پرمجبورکردیتا۔ کے سی آرنے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل پر اپنی جدوجہد تیز کریں اور 2028 میں بی آر ایس حکومت کی واپسی کیلئے متحد ہوجائے ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande