
سپول، 28 اپریل (ہ س)۔ میونسپل کونسل کے وارڈ نمبر 1 میں پیر کی دیر رات زبردست آگ لگ گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
گیس سلنڈر دھماکہ کے بعد لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لیا اور تین گھروں کو پوری طرح سے اپنی زد میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ سنیل پنڈت اور کپل پنڈت کے گھر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے۔
سلنڈر دھماکہ کے بعد آگ کے شعلے دور دور تک پھیل گئے جس سے آس پاس کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ گیس سلنڈر کا ایک ٹکڑا اڑ کر قریب ہی رہنے والے دھرمیندر کے گھر کے قریب جا گرا۔ خوش قسمتی سے ان کے گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ایک بڑی تباہی ہونے بچ گیا۔
مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے بعد بھی فائر بریگیڈ بروقت نہ پہنچ سکی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فائر بریگیڈ بروقت پہنچ جاتی تو نقصان میں خاطر خواہ کمی ہو سکتی تھی۔ بد میں فائر بریگیڈ کے پہنچنے پر کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
آتشزدگی سے 3لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ صدر سرکل افسر (سی او) نے بتایا کہ نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور جلد ہی متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan