
حیدرآباد ، 28 اپریل (ہ س) ۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے مردم شماری 2027 کے تحت آج ازخود تفصیلات درج کرنے مہم میں حصہ لیا۔ مردم شماری حکام نے وزیراعلی کوسیلف اینومیریشن سے متعلق واقف کرایا۔ وزیراعلی نے ویب سائٹ پر اپنی اورافراد خاندان کی تفصیلات کو اپ لوڈ کیا۔ وزیراعلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رائے شماری کی اس مہم میں حصہ لے کرسیلف اینومیرشن یعنی خود شماری کی سہولت سے استفادہ کریں اوراپنی تفصیلات ویب سائٹ پر درج کرائیں ۔ ڈائرکٹرسینسس آپریشن ڈاکٹربھارتی ہولیکری، کمشنرجی ایچ ایم سی آروی کرنن، جوائنٹ پرنسپل سینسیس آفیسرپریانک آلا،کمشنراطلاعات سی ایچ پریانک اوردیگر عہدیدار موجود تھے۔ وزیراعلی نے ویب سائٹ پرعوام کیلئے خود شماری سے متعلق تفصیل سے آگاہی حاصل کی اور حکام سے کہا کہ اس سلسلہ میں عوام میں شعور بیداری مہم چلائیں۔ ۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق