ڈوڈہ میں زیر تعمیر شاہراہ پر پاکستان زندہ باد کے پوسٹر آویزاں
جموں, 28 اپریل (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے نیپلی پل ڈوڈہ علاقے میں زیر تعمیر شاہراہ کے پیراپٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے درج پوسٹر چسپاں کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع صدر مقام
Poster


جموں, 28 اپریل (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے نیپلی پل ڈوڈہ علاقے میں زیر تعمیر شاہراہ کے پیراپٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے درج پوسٹر چسپاں کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع صدر مقام سے پانچ کلو میٹر دوری پر واقع نیپلی میں پوسٹر چسپاں کیا گیا ہے ۔جس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی پرچم کی تصاویر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ پوسٹر مبینہ طور پر جموں و کشمیر یوتھ موومنٹ نامی تنظیم کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا ہے، جبکہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا گیا ہے۔

پوسٹروں میں یہ پیغام بھی درج ہے کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

یہ مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر بھی گردش کر رہا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحققات شروع کر دی ہیں اور ذمہ داران کی نشاندہی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande