
نلگنڈہ میئر نے خود شماری مہم کا افتتاح کیاحیدرآباد، 28 اپریل (ہ س)۔ ملک گیرمردم شماری 2027 کے سلسلے میں نلگنڈہ شہرمیں خود اندراج (سیلف انیومریشن)مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت شہریوں کوگھربیٹھے اپنی معلومات آن لائن درج کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ میونسپل حکام کے مطابق میئربوری چیتنیہ سرینواس ریڈی نے اپنے خاندان کی تفصیلات خود درج کر کے مہم کا افتتاح کیا۔مزید یہ کہ عوام سے اپیل کی کہ وہ 10 مئی تک جاری رہنے والی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار مستقبل میں حکومتی اسکیموں اورعوامی فلاحی منصوبوں کی بنیاد بنتے ہیں اس لیے ہرشہری کی شرکت ضروری ہے۔مونسپل کمشنربی۔ شرت چندراوردیگر عہدیداروں نے بھی مختلف عوامی نمائندوں کے گھروں کا دورہ کرکے خود اندراج کے عمل کاجائزہ لیا۔ اس دوران ڈپٹی میئرمحمداشرف علی عامراوردیگرکارپوریٹرس نے بھی خود اندراج مکمل کرتے ہوئے عوام کو اس عمل کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ شہری صرف چند منٹوں میں آن لائن رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں اوررجسٹریشن کے بعد حاصل ہونے والا حوالہ نمبرمحفوظ رکھنا ضروری ہے۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے شہری میونسپل دفترسے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کمشنرمونسپل کارپوریشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر مردم شماری 2027 کو کامیاب بنائیں۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق