
جموں, 28 اپریل (ہ س)۔ فوج کی 15 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو اور نامزد جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بلبیر سنگھ نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی ترجیحات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ملاقات میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
دریں اثنا، پارس ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے ایک وفد نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں صحت کے شعبے سے متعلق مختلف امور اور سہولیات کی بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر