سڑک حادثے میں میاں بیوی کی موت، بچہ شدید زخمی
دھنباد، 28 اپریل (ہ س)۔ دھنباد کے بروا اڈا تھانہ علاقے میں پیر کی رات ایک سڑک حادثے میں میاں بیوی کی موت ہو گئی، جبکہ ان کا بچہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ واقعہ جی ٹی روڈ کاشی ٹانڈ کے پاس کا ہے، جہاں ایک نامعلوم گاڑی نے بائیک کو ٹکر مار دی۔ بتایا جا
حادثہ کا شکار بائیک کی تصویر


دھنباد، 28 اپریل (ہ س)۔ دھنباد کے بروا اڈا تھانہ علاقے میں پیر کی رات ایک سڑک حادثے میں میاں بیوی کی موت ہو گئی، جبکہ ان کا بچہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ واقعہ جی ٹی روڈ کاشی ٹانڈ کے پاس کا ہے، جہاں ایک نامعلوم گاڑی نے بائیک کو ٹکر مار دی۔

بتایا جا رہا ہے کہ بائیک نمبر (جے ایچ 10 سی آر 3134) پر سوار ایک میاں بیوی اور ان کا بچہ گوند پور سے بروا اڈا کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران کاشی ٹانڈ کے پاس ایک نامعلوم گاڑی نے ان کی بائیک کو زوردار ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی زبردست تھی کہ تینوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے بروا اڈا پولیس نے تمام زخمیوں کو فوراً ایس این ایم ایم سی ایچ دھنباد پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے میاں بیوی کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ بچے کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔

متوفین کی شناخت بگداہا، راج گنج کے ساکن راج کمار مہتو اور ان کی بیوی سرسوتی دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راج کمار مہتو پیشے سے راج مستری تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ پولیس نے بائیک کو ضبط کر لیا ہے اور نامعلوم گاڑی کی تلاش میں جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande