پہاڑ گنج کے چونا منڈی میں گھر میں لگی آگ میں معذور بزرگ کی جل کر موت
نئی دہلی، 28 اپریل (ہ س)۔ ضلع وسطی کے پہاڑ گنج علاقے میں پیر کی سہ پہر ایک مکان کی تیسری منزل پر آگ لگنے سے ایک 60 سالہ معذور شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ ایک اور شخص معمولی زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پ
پہاڑ گنج کے چونا منڈی میں گھر میں لگی آگ میں معذور بزرگ کی جل کر موت


نئی دہلی، 28 اپریل (ہ س)۔ ضلع وسطی کے پہاڑ گنج علاقے میں پیر کی سہ پہر ایک مکان کی تیسری منزل پر آگ لگنے سے ایک 60 سالہ معذور شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ ایک اور شخص معمولی زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق چونا منڈی میں واقع مکان نمبر 2870/4 میں رات 2 بجکر 40 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ تقریباً 3:10 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ گھر کی تیسری منزل پر رکھی گھریلو اشیاءسے لگی اور تیزی سے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گھر میں موجود ایک معذور شخص راکیش (60) آگ لگنے کے دوران شدید جھلس گیا۔ اسے فوری طور پر پولیس پی سی آر وین میں رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔

اس کا بھائی نریش (58) اس حادثہ میں معمولی جھلس گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ ٹھیک ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہاڑ گنج پولیس اور مقامی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، حالانکہ پولیس اور فرانزک ٹیمیں اصل وجہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے پھیلی جس سے خاندان کے پاس سنبھلنے کا وقت نہیں رہا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande