ہردہ میں کسان کرانتی آندولن تیز، 270 گاوں سے بڑی تعداد میں کسان ٹریکٹروں کے ساتھ منڈی پہنچے
ایم ایس پی سمیت 16 مطالبات پر کسان مصر اندور، 28 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ہردہ میں شدید گرمی کے درمیان کسانوں نے 16 نکاتی مطالبات کو لے کر ’’گھیرا ڈالو ڈیرا ڈالو کسان کرانتی آندولن‘‘ منگل سے شروع کردیا ہے۔ آندولن میں ہردہ، دیواس، نرمدا
ہردہ میں اپنے مطالبات کے حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے کسان


ہردہ میں اپنے مطالبات کے حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے کسان


ایم ایس پی سمیت 16 مطالبات پر کسان مصر

اندور، 28 اپریل (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے ضلع ہردہ میں شدید گرمی کے درمیان کسانوں نے 16 نکاتی مطالبات کو لے کر ’’گھیرا ڈالو ڈیرا ڈالو کسان کرانتی آندولن‘‘ منگل سے شروع کردیا ہے۔ آندولن میں ہردہ، دیواس، نرمدا پورم اور کھنڈوا اضلاع کے تقریباً 270 گاوں کے کسان بڑی تعداد میں ٹریکٹروں کے ساتھ زرعی منڈی میں پہنچ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 5000 ٹریکٹروں کے ساتھ کسانوں کا اجتماع ہو رہا ہے۔

ہنڈیا تحصیل سے آئے 100 سے زائد کسانوں نے بتایا کہ وہ پوری تیاری کے ساتھ آندولن میں شامل ہوئے ہیں۔ کسان ایشور وشنوئی نے الزام لگایا کہ حکومت کی پالیسیوں سے کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہ تک آندولن چلانے کی تیاری کے ساتھ آئے ہیں اور اپنے ساتھ گیس چولہا، پانی کی کین اور ضروری سامان لے کر آئے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک انتظامیہ ان کی بات نہیں سنے گی، وہ وہیں ڈٹے رہیں گے اور دیگر کسانوں کو بھی تعاون دیں گے۔ وہیں، صورتحال کو دیکھتے ہوئے کلکٹریٹ اور منڈی کے علاقے کو پوری طرح چھاونی میں بدل دیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے انتظام کے لیے 5 بٹالین کے تقریباً 1100 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

آندولن میں شامل آزاد کسان مفکر منوج نے کہا کہ یہ پوری طرح غیر سیاسی اور خالص کسان آندولن ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے اسٹال کا انتظام تو شروع کیا ہے، لیکن سلاٹ بکنگ کے مسئلے کی وجہ سے کسان اپنی پیداوار نہیں فروخت کر پا رہے ہیں۔ کسانوں کا اہم مطالبہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) ہے۔ ان کا الزام ہے کہ مکہ کی ایم ایس پی 2400 روپے ہونے کے باوجود بازار میں اسے 1700 سے 1800 روپے فی کوئنٹل کے بھاو پر خریدا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مونگ کی خریداری بھی ایم ایس پی پر ہو۔

کسان لیڈر سنیل گولیا نے بتایا کہ آندولن منگل کی صبح 11 بجے سے شروع ہوا ہے۔ کسان اپنے ساتھ آٹا، دال اور دیگر اشیائے خوردونوش لے کر آئے ہیں اور ٹرالیوں میں ہی کھانے کا انتظام کر رہے ہیں۔ وہیں، کسان لیڈر نانکرام بینی وال اور راجندر پٹیل نے وارننگ دی ہے کہ کسانوں نے اپنی ٹرالیوں کو عارضی خیموں میں بدل لیا ہے اور وہ بستر بھی ساتھ لائے ہیں۔ اگر انتظامیہ ان کے مطالبات پر متفق نہیں ہوتا، تو یہ آندولن غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتا ہے۔ ہردہ کی زرعی پیداوار منڈی میں تقریباً 2000 سے زائد کسان موجود ہیں۔ ٹریکٹروں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande