کولکاتا پولیس کے ڈی سی شانتنو سنہا بسواس کو ای ڈی نے دوبارہ طلب کیا
کولکاتا، 28 اپریل (ہ س)۔ کولکاتا پولیس کے ڈپٹی کمشنر شانتنو سنہا بسواس کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دوبارہ طلب کیا ہے۔ انہیں منگل کو سی جی او کمپلیکس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق یہ سمن وشواجیت پودار عرف سونا پپو
کولکاتا پولیس کے ڈی سی شانتنو سنہا بسواس کو ای ڈی نے دوبارہ طلب کیا


کولکاتا، 28 اپریل (ہ س)۔

کولکاتا پولیس کے ڈپٹی کمشنر شانتنو سنہا بسواس کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دوبارہ طلب کیا ہے۔ انہیں منگل کو سی جی او کمپلیکس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق یہ سمن وشواجیت پودار عرف سونا پپو کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں جاری کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیر کی رات ہی ای ڈی نے سمن نوٹس بھیجا تھا۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے کالی گھاٹ پولیس اسٹیشن کے سابق او سی شانتنو کو ریت اسمگلنگ کیس کے سلسلے میں ای ڈی نے طلب کیا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بجائے ان کے وکیل ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ منگل کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande