پونچھ میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا
پونچھ میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جموں، 28 اپریل (ہ س)۔ ضلع پونچھ میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ مجرم کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محمد یوسف ولد حکیم دین، ساکن سلوہ تحصیل
Drug


پونچھ میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا

جموں، 28 اپریل (ہ س)۔ ضلع پونچھ میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ مجرم کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محمد یوسف ولد حکیم دین، ساکن سلوہ تحصیل مینڈھر، کو منگل کے روز حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ مینڈھر میں چھ مقدمات درج ہیں اور وہ عرصہ دراز سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

حکام کے مطابق متعدد قانونی کارروائیوں کے باوجود ملزم اپنی سرگرمیوں سے باز نہیں آیا اور اس کی حرکات سے علاقے کے امن و امان کو خطرہ لاحق تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر پولیس نے اس کے خلاف ڈوزیئر تیار کرکے مجاز اتھارٹی کو ارسال کیا، جہاں سے پی ایس اے کے تحت حراست کی منظوری دی گئی۔

پولیس کے مطابق محمد یوسف کو ضلع جیل راجوری منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande