میرا روڈ میں دو سکیورٹی گارڈز پر مذہب پوچھ کر حملہ ،ملزم گرفتار
ممبئی ، 28 اپریل (ہ س) تھانے ضلع کے میرا روڈ کے نزدیک نیا نگر علاقے میں واقع اسمیتا گرینڈ مینشن کے پاس ایک شخص نے دو سکیورٹی گارڈز سے ان کا مذہب پوچھنے کے بعد ان پر چاقو سے جان لیوا حملہ کر دیا۔ اس واقعے م
میرا روڈ میں دو سکیورٹی گارڈز پر مذہب پوچھ کر حملہ ،ملزم گرفتار


ممبئی ، 28 اپریل (ہ س)

تھانے ضلع کے میرا روڈ کے

نزدیک نیا نگر علاقے میں واقع اسمیتا گرینڈ مینشن کے پاس ایک شخص نے دو سکیورٹی

گارڈز سے ان کا مذہب پوچھنے کے بعد ان پر چاقو سے جان لیوا حملہ کر دیا۔ اس واقعے

میں دونوں گارڈز زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ نیا

نگر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مہاراشٹر اے

ٹی ایس اس سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس

کے مطابق دونوں سکیورٹی گارڈز اسی عمارت میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ پیر کی شام

31 سالہ ملزم جبار زبیر انصاری ان کے پاس آیا، پہلے راستہ پوچھا اور پھر ان کا

مذہب دریافت کیا۔ اس کے بعد اس نے ایک گارڈ کو اسلامی کلمہ پڑھنے پر مجبور کیا۔ جب

وہ ایسا نہ کر سکا تو ملزم نے دونوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں راجکمار

مشرا اور سبروتو سین زخمی ہو گئے۔

پولیس

نے بتایا کہ ملزم کو فوراً گرفتار کر کے اس کے گھر کی تلاشی لی گئی، جہاں سے ہاتھ

سے لکھے ہوئے کچھ نوٹس برآمد ہوئے۔ ان نوٹس میں ایک شدت پسند تنظیم میں شامل ہونے

کی خواہش کا ذکر تھا اور مبینہ طور پر اس حملے کو اس سمت میں “پہلا قدم” قرار دیا

گیا تھا۔

ابتدائی

تحقیقات کے مطابق ملزم سائنس کا گریجویٹ ہے اور کئی برسوں تک امریکہ میں مقیم رہا،

تاہم کام نہ ملنے کے باعث واپس ہندوستان آ گیا تھا۔ وہ میرا روڈ میں اکیلا رہتا

تھا اور آن لائن کیمسٹری کی کلاسیں چلاتا تھا۔ پولیس نے اس کا موبائل فون اور لیپ

ٹاپ ضبط کر لیا ہے اور ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مہاراشٹر

کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس واقعے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ

اس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے بیرونِ ملک روابط

اور ممکنہ تعلقات کی بھی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande