سر شاہ سلیمان ہال میں تین روزہ سالانہ کامن روم فیسٹیول ”پرسیوٹ 26‘ کا انعقاد
سر شاہ سلیمان ہال میں تین روزہ سالانہ کامن روم فیسٹیول ”پرسیوٹ 26‘ کا انعقاد علی گڑھ، 28 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر شاہ سلیمان ہال میں 24 تا 26 اپریل، تین روزہ سالانہ کامن روم فیسٹیول ”پرسیوٹ 26“جوش و خروش اور طلبہ کی فعال شرکت کے س
کامن روم فیسٹول


سر شاہ سلیمان ہال میں تین روزہ سالانہ کامن روم فیسٹیول ”پرسیوٹ 26‘ کا انعقاد

علی گڑھ، 28 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر شاہ سلیمان ہال میں 24 تا 26 اپریل، تین روزہ سالانہ کامن روم فیسٹیول ”پرسیوٹ 26“جوش و خروش اور طلبہ کی فعال شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول میں مختلف کھیل مقابلے اور آن لائن مقابلے ہوئے۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ایس اسد علی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اطلاقی طبیعیات، اے ایم یو،بطور مہمان خصوصی اور خواجہ حسن جبران، سکریٹری، علی گڑھ ٹیچرس ٹریننگ کالج و خواجہ فاؤنڈیشن، علی گڑھ، بطور مہمان اعزازی شریک ہوئے۔

فیسٹیول کے دوران اسنوکر، شطرنج، ٹیبل ٹینس، کیرم، کرکٹ، بیڈمنٹن، بازو آزمائی، رسہ کشی، بی جی ایم آئی، فیفا، خزانہ تلاش مہم، روڈیز اور پش اپ سمیت دیگر مقابلے منعقد کئے گئے۔ اختتامی و اعزازی تقریب میں پروفیسر ابو طارق مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، جبکہ ڈاکٹر شیراز کرمانی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، اے ایم یو، اور مسٹر سعد حمید، ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر، اے ایم یو بطور مہمانانِ اعزازی موجود رہے۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سر شاہ سلیمان ہال کے قائم مقام پرووسٹ ڈاکٹر منیرالاسلام نے کہا کہ ”پرسیوٹ“ محض مقابلوں تک محدود نہیں بلکہ یہ طلبہ میں ٹیم ورک، قیادت، نظم و ضبط اور اتحاد کو فروغ دینے کا مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ابو طارق نے کہا کہ بہتر تعلیمی کارکردگی اپنی جگہ اہم ہے، البتہ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں فعال شرکت ہمہ جہت شخصیت کی تعمیر اور طویل مدتی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ٹرافیوں اور تحائف سے نوازا گیا، جبکہ منتظمہ کمیٹی کے ارکان کو بھی ان کی محنت کے اعتراف میں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ کامن روم کے سکریٹری محمد سلمان نے اس تقریب کی منصوبہ بندی، ہم آہنگی اور کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا اور ”پرسیوٹ 26“ کی رپورٹ بھی پیش کی۔ ہال کے وارڈن ڈاکٹر منصور عالم صدیقی نے اظہار تشکرکیا۔

اس سال فیسٹیول میں 100 سے زائد طلبہ نے سرگرم حصہ لیا۔ پروگرام کی کامیابی ڈاکٹر منیرالاسلام، محمد بلال (وارڈن) اور پوری منتظمہ ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ رہی۔

فیسٹیول کے انچارجوں میں توقیر امن ڈار، عرشِ اعظم، ابراہیم خان، ندیم گوہر، انس خان، فیض، قمرل، ارشاد رضا، سمیر رضا، اشرف سہیل، نجیب، ذوالفق، شبھم اور فاضل بلال شامل تھے، جبکہ عظیم، محمد فرید (سینئر ہال)، محمد انیس خان اور ابو داؤد کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande