منترالیہ کی پانی کی ٹینکی میں بلی گرنے کی خبر جھوٹی قرار، محکمہ تعمیرات عامہ کی وضاحت
ممبئی، 28 اپریل (ہ س)۔ ممبئی کے منترالیہ میں پینے کے پانی کی ٹینکی میں بلی گرنے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کو محکمہ تعمیرات عامہ نے سراسر بے بنیاد اور جھوٹا قراردیا ہے۔ محکمہ کے مطابق پانی کی تمام ٹینکیوں پرمضبوط لوہے کے ڈھکن نصب ہیں، اس لیے کس
منترالیہ کی پانی کی ٹینکی میں بلی گرنے کی خبر جھوٹی قرار، محکمہ تعمیرات عامہ کی وضاحت


ممبئی، 28 اپریل (ہ س)۔ ممبئی کے منترالیہ میں پینے کے پانی کی ٹینکی میں بلی گرنے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کو محکمہ تعمیرات عامہ نے سراسر بے بنیاد اور جھوٹا قراردیا ہے۔ محکمہ کے مطابق پانی کی تمام ٹینکیوں پرمضبوط لوہے کے ڈھکن نصب ہیں، اس لیے کسی جانور کے ٹینکی میں گرنے کا کوئی امکان ہی نہیں ہے۔محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مختلف ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز، نیز منترالیہ کے افسران و ملازمین کے پیغامات کے گروپس میں ایک خبر وائرل ہو رہی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پانی کی ٹینکی میں بلی مر کر پڑی ہوئی ہے، تاہم یہ اطلاع مکمل طورپرغلط ہے۔محکمہ کے مطابق منترالیہ کی مرکزی اور توسیعی عمارتوں کی چھت پر نصب پانی کی ٹینکیوں کا چند روز قبل معائنہ کیا گیا تھا۔ یہ ٹینکیاں تقریباً 10 سے 12 فٹ اونچی ہیں اور ان پر 10 سے 15 کلو وزن کے لوہے کے ڈھکن لگے ہوئے ہیں جو ہر وقت بند رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھت تک جانے والا دروازہ بھی مستقل طور پر بند رکھا جاتا ہے اور صرف مرمت یا ضروری کام کے وقت ہی کھولا جاتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی صورت میں نہ تو کسی بلی کا ٹینکی میں گرنا ممکن ہے اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔ مزید برآں، زیر زمین پانی کی ٹینکیوں کی صفائی بھی 25 اپریل 2026 اور 26 اپریل 2026 کو مکمل کی گئی ہے اور تمام ٹینکیوں کو اچھی طرح جانچ کر صاف کیا گیا ہے۔ محکمہ نے واضح کیا کہ کسی بھی پانی کی ٹینکی میں بلی گرنے یا مرنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا پیغام مکمل طور پر گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande