وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی میرے ہاتھ میں ، پولیس کانسٹیبل کا دعویٰ ،ویڈیو وائرل
حیدرآباد ، 28 اپریل (ہ س) ۔ حیدرآباد کےایک پولیس کانسٹیبل نے یہ دعویٰ کرنے پرتنقید کی زد میں آگیا ہے کہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی کی سیکورٹی اس کے ہاتھ میں ہے۔ کانسٹیبل جس کی شناخت چرن یادوکے نام سے ہوئی ہے، نے سوشل میڈ یا پرپوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں
وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی میرے ہاتھ میں ، پولیس کانسٹیبل کا دعویٰ ،ویڈیو وائرل


حیدرآباد ، 28 اپریل (ہ س) ۔ حیدرآباد کےایک پولیس کانسٹیبل نے یہ دعویٰ کرنے پرتنقید کی زد میں آگیا ہے کہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی کی سیکورٹی اس کے ہاتھ میں ہے۔ کانسٹیبل جس کی شناخت چرن یادوکے نام سے ہوئی ہے، نے سوشل میڈ یا پرپوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا۔ میں ابھی سکریٹریٹ میں ہوں۔ اگرکوئی وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملناچاہتا ہے، تو براہ کرم مجھے ٹیکسٹ کریں۔ اگرآپ کے پاس کوئی معقول وجہ ہے، تومیں آپ کو بغیرکسی ناکامی کے وزیراعلیٰ کے پاس لے جاؤں گا۔ یادو نے لوگوں سے اس کی ویڈیوکوپسند کرنے اورشیئر کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت راشٹراسمیتی (بی آرایس)اوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگ بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے اس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں بھی اس نےاپریل18 کوحیدرآباد میں انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران میچ کے ٹکٹوں کا وعدہ کرتے ہوئے ایک ریل تیارکی تھی ۔یادو نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس میچ کے تین ٹکٹ ہیں، جن میں سے ایک اس نے ایک تماشائی کو بیچ دیا۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande