اظہرالدین اور کودنڈا رام کی ایم ایل سی عہدے کا حلف لیا
حیدرآباد، 28 اپریل(ہ س)۔ وزیراقلیتی بہبود محمداظہرالدین اورپروفیسرکودنڈا رام نے قانون ساز کونسل کے رکن کے طورپرآج حلف لیا۔ صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندرریڈی نے دونوں ارکان کو حلف دلایا۔ اسمبلی میں صدرنشین کونسل کے چیمبرمیں حلف برداری تقریب من
اظہرالدین اور کودنڈا رام کی ایم ایل سی حلف برداری


حیدرآباد، 28 اپریل(ہ س)۔

وزیراقلیتی بہبود محمداظہرالدین اورپروفیسرکودنڈا رام نے قانون ساز کونسل کے رکن کے طورپرآج حلف لیا۔ صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندرریڈی نے دونوں ارکان کو حلف دلایا۔ اسمبلی میں صدرنشین کونسل کے چیمبرمیں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ، ریاستی وزراء ، سریدھر بابو،جی ویویک وینکٹ سوامی ،صدرپردیش کانگریس مہیش کمارگوڑ، نائب صدرنشین کونسل بنڈا پرکاش مدیراج ، رکن راجیہ سبھا وی نریندر ریڈی اورکانگریس کے ارکان اسمبلی و کونسل نے شرکت کی۔ محمد اظہرالدین نے خدا کے نام پرانگریزی میں حلف لیا۔ واضح رہے کہ گورنرشیوپرتاپ شکلا نے گورنر کوٹہ کے تحت کونسل کی نشستوں کے لئے حکومت کی جانب سے سفارش کردہ محمد اظہرالدین اور پروفیسر کودنڈا رام کے ناموں کومنظوری دے دی اوراس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ گورنر کی منظوری کے نتیجہ میں محمد اظہرالدین کی وزارت میں برقراری پر تعطل ختم ہوچکا ہے۔ریونت ریڈی حکومت نے کابینہ کے ذریعہ دوسری مرتبہ اظہرالدین اورپروفیسرکودنڈارام کے ناموں کی گورنر سے سفارش کی تھی۔ حلف برداری کے موقع پراظہرالدین کے افراد خاندان موجود تھے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande