
سرینگر، 28 اپریل (ہ س): سرینگر میں پولیس نے منگل کو بتایا کہ پانچ افراد کو گرینیڈ، گولہ بارود اور دیگر مجرمانہ مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاں پی پی خانموہ کی پولیس پارٹی نے خانموہ کے علاقے نارد سنگری میں چیکنگ کے دوران کیں۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، دو میگزین، گولہ بارود کے کچھ راؤنڈ، پوسٹر اور چھ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)، بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) اور اسلحہ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پنتھا چوک پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir