
پٹنہ، 27 اپریل (ہ س)۔ حکومت بہارکے انتظامی محکموں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بہار میں وزیر اعلیٰ کے سکریٹریٹ، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اور پارلیمانی امور کے سیکرٹری انوپم کمار کو مرکزی ڈیپوٹیشن کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انوپم کمار کی جگہ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ کو محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اس وقت وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کے ساتھ ساتھ بہار اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں۔محکمہ سماجی بہبود کی سکریٹری بندانہ پریشی کو مرکزی ڈیپوٹیشن کے لیے فارغ کردیا گیا ہے۔ انوپم کمار اور بندنا پریشی کو مرکزی حکومت کے تحت مختلف محکموں میں جوائنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یکم مئی سے نافذ العمل اپنی نئی پوسٹنگ جوائن کرنے کے لیے انہیں فارغ کر دیا گیا ہے۔2010 بیچ کے آئی اے ایس افسر ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے الہ آباد یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ اور ڈویژنل کمشنر سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، اور انہیں نتائج پر مبنی افسر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ اس حکومتی فیصلے کو انتظامی مضبوطی اور کارکردگی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan