
۔ واقعہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر پھولپورتھانہ کے ساتھ بھاری پولیس فورس نے گاو¿ں میں گشت کیا
وارانسی، 28 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے وارانسی ضلع کے پھول پور تھانے کے تحت گاوں گھمہاپور کے اتوار کی دیر شام سڑک کے کنارے برتن دھو رہی ایک خاتون کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ اس واقعہ سے مشتعل ہو کر خاتون کے اہل خانہ نے کار ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کی۔ پیر کو پولیس نے لاش کا پنچایت نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے گاؤں میں کشیدگی کے پیش نظر پولیس فورس کے ساتھ اہلکاروں نے گشت کیا۔
معلومات کے مطابق، گھمہاپور گاو¿ں کے رہنے والے سریندر پرجاپتی کی بیوی بندو دیوی (40) اتوار کی شام سڑک کے کنارے برتن دھو رہی تھی۔ اسی دوران گھمہاپور کا منیش سنگھ اپنی کار میں گھر واپس آ رہا تھا کہ اچانک کار بے قابو ہو کر بندو دیوی سے ٹکرا گئی۔ حادثے سے مشتعل ہو کر خاتون کے گھر والوں نے کار ڈرائیور منیش سنگھ کی پٹائی کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی منیش کے اہل خانہ موقع پر پہنچے اور اسے زخمی حالت میں بی ایچ یو ٹراما سینٹر لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ منیش کی موت کے بعد اس کے گھر والے بھی گاؤں پہنچے اور اس کی پٹائی کرنے والوں کے خلاف احتجاج کیا۔
ڈی سی پی گومتی زون آفس کے مطابق متوفی منیش کے اہل خانہ سے موصولہ شکایت کی بنیاد پر پھولپور پولیس اسٹیشن نے آٹھ نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ نامزد ملزمان میں سے دو کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کرائم برانچ اور تھانہ پھول پور کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد