ایس ایس پی ریاسی نے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائز لیا
جموں, 27 اپریل (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مکند تیبریوال نے سیکورٹی فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر اور اوور گراؤنڈ ورکرز پر کڑی نگرانی رکھی
Reasi


جموں, 27 اپریل (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مکند تیبریوال نے سیکورٹی فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر اور اوور گراؤنڈ ورکرز پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔

سرکاری بیان کے مطابق، ایس ایس پی نے اتوار کو ضلع کے پہاڑی علاقوں کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے ارناس سب ڈویژن کے تھانول، نارکوٹ، لدھا، پناسا اور چکلاہوالہ میں پولیس پوسٹوں، یونٹس اور چوکیوں کا معائنہ کیا۔

نارکوٹ میں تعیناتی کے نظام اور حکمت عملی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے طویل فاصلے کی گشت کے لیے منظم روستر اپنانے کی ہدایت دی تاکہ نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے فروغ اور مقامی آبادی و ولیج ڈیفنس گارڈز کے ساتھ بہتر تال میل پر بھی زور دیا۔لدھا اور چکلاہوالہ میں ایریا ڈومینیشن مشقوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ قریبی دیہات میں وی ڈی جیز کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت دی گئی۔ تھانول پولیس پوسٹ کے دورے کے دوران مال خانہ، ریکارڈ روم اور دیگر آپریشنل یونٹس کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ایس ایس پی نے افسران کو ہدایت دی کہ ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کا تجزیہ کرتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ ضلع میں امن و سکون برقرار رکھا جا سکے۔

پولیس کے مطابق یہ دورہ ضلع میں مضبوط سیکورٹی نظام قائم رکھنے اور رہائشیوں، یاتریوں و سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande