ایل جی نے منشیات کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی اپیل کی۔
جموں, 27 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے پیر کے روز ادھم پور میں نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت منعقدہ پدیاترا میں شرکت کی اور منشیات کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں اتحاد ہماری ڈھال ا
Drug


جموں, 27 اپریل (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے پیر کے روز ادھم پور میں نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت منعقدہ پدیاترا میں شرکت کی اور منشیات کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں اتحاد ہماری ڈھال اور عزم ہمارا ہتھیار ہے، اور ایک ایسے جموں و کشمیر کی تعمیر ضروری ہے جہاں نوجوان محفوظ اور بااختیار ہوں، خاندان مضبوط ہوں اور معاشرہ مستحکم ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منشیات کے بڑھتے خطرے کے خلاف یہ لڑائی کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے لیے پوری سوسائٹی کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کے تحفظ اور ریاست کے روشن مستقبل کے لیے متحد ہو جائیں۔

پدیاترا میں ہزاروں افراد کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “نشہ مکت جموں و کشمیر” مہم کو ایک مشترکہ جدوجہد کے طور پر آگے بڑھانا ہوگا تاکہ اس ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ نشے کے عادی افراد کو مجرم نہیں بلکہ متاثرہ سمجھ کر ان کی بحالی اور سماجی شمولیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے خواتین اور نوجوانوں کے کردار کو اس مہم میں انتہائی اہم قرار دیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات مخالف بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، منی اولمپکس کا افتتاح کیا، جبکہ نشے سے صحت یاب افراد میں اسناد تقسیم کیں اور مقابلے کے فاتحین کو بھی اعزاز سے نوازا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande