
جموں, 27 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج ادھم پور کا دورہ کیا اور رام نگر کے حالیہ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ 20 اپریل کو رام نگر، ادھم پور میں پیش آیا تھا جس میں 21 مسافر ہلاک جبکہ 51 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر کو سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے زیر علاج زخمیوں کی صحت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی جلد صحت یابی کو یقینی بنایا جائے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر