کمل ناتھ کا بی جے پی پر طنز، کہا-حکومت خواتین ریزرویشن پرلوگوں کو گمراہ کررہی ہے، اصل مدعوں سے توجہ ہٹا رہی ہے
بھوپال، 27 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے خواتین ریزرویشن کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی خواتین پارلیمنٹ میں ریزرویشن کے نام پر پارلیم
Kamal-Nath-BJPs-Womens-Reservation-Is-an-IllusionA


بھوپال، 27 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے خواتین ریزرویشن کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی خواتین پارلیمنٹ میں ریزرویشن کے نام پر پارلیمنٹ میں پھیلا رہی ہے اور حد بندی کے ذریعے جنوبی ہند کی ریاستوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کمل ناتھ نے پیر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ”بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمنٹ میں خواتین کے ریزرویشن کے نام پر محض جھوٹ پھیلا رہی ہے اور اس بات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ حد بندی کے ذریعے جنوبی ہند کی ریاستوں کے ساتھ ناانصافی کرنا چاہتی تھی۔ جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، خواتین کے ریزرویشن بل کو پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے اور کانگریس اس کی حمایت کر چکی ہے۔“

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج بھی کانگریس پارٹی کا واضح طور پرکہنا ہے کہ وہ موجودہ پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے ہر حال میں 33 فیصد ریزرویشن کی حمایت کرتی ہے۔ اگر بی جے پی کی واقعی ریزرویشن دینے کی نیت ہے تو پھر پارلیمنٹ کی موجودہ شکل میں ہی خواتین کو ریزرویشن دینے میں دقت کیا ہے؟ لیکن ایسا کرنے کے بجائے بی جے پی آج مدھیہ پردیش اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلاکر مبینہ خواتین ریزرویشن پر بحث کرنا چاہتی ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ بہتر ہوتا ،اگر بی جے پی مہنگائی، بے روزگاری اور خاص طور پر کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی اجلاس بلاتی اور ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتی۔

پوشن آہار بند ہونے پر تنقید کی

ایک اور ایکس پوسٹ میں، سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ریاست میں خواتین کے زیر انتظام چلائے جانے والے پوشن آہار پلانٹس کے بند ہونے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ناری شکتی وندن کا ڈھول پیٹ رہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں مدھیہ پردیش میں خواتین کے زیر انتظام چلنے والے پوشن آہار پلانٹس بند ہو گئے ہیں۔ ان پلانٹس پر 300 کروڑ کا قرض ہو چکا ہے اور نجی سپلائرز نے ان کی سپلائی روک دی ہے۔ حکومت کی جانب یہ قرض ادا کیا جانا تھا لیکن یہ منظوری کے لئے یہ معاملہ کابینہ تک پہنچا ہی نہیں ۔ صورتحال یہ ہے کہ جو خواتین پہلے پلانٹ چلاتی تھیں، اب مزدوری کر کے اپنی روزی کمانے پر مجبور ہیں۔ پوشن آہار پلانٹس ایسی ریاست میں بند پڑے ہیں جہاں غذائی قلت پہلے ہی قومی اوسط سے بدتر ہے۔

کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست کے لوگ اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کہ بی جے پی صرف خواتین کے بارے میں نعرے لگا رہی ہے، جب کہ سچائی یہ ہے کہ بی جے پی خواتین کو خودکفیل ، صحت مند اور مضبوط بنانے والی اسکیموں کو بند کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام پلانٹس کو فوری طور پر دوبارہ شروع کیا جائے اور ریاست میں غذائی قلت کے خلاف جنگ کو مضبوط بنایا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande