راجکیہ بال ودیالیہ جعفر آباد کا دسویں جماعت میں %97.8 رزلٹ: 'شمع این جی او' کی جانب سے پرنسپل کا والہانہ استقبال
نئی دہلی،27اپریل(ہ س)۔ شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفر آباد آر ڈبلیو اے (RWA) کی جانب سے راجکیہ بال ودیالیہ جعفر آباد کے دسویں جماعت میں %97.8 شاندار نتائج آنے پر اسکول کے پرنسپل تسلیم احمدکا استقبال کیا گیا۔سوسائٹی کے قومی جنرل سکر
راجکیہ بال ودیالیہ جعفر آباد کا دسویں جماعت میں %97.8 رزلٹ: 'شمع این جی او' کی جانب سے پرنسپل کا والہانہ استقبال


نئی دہلی،27اپریل(ہ س)۔

شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفر آباد آر ڈبلیو اے (RWA) کی جانب سے راجکیہ بال ودیالیہ جعفر آباد کے دسویں جماعت میں %97.8 شاندار نتائج آنے پر اسکول کے پرنسپل تسلیم احمدکا استقبال کیا گیا۔سوسائٹی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد فہیم بیگ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جعفر آباد کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ لڑکوں نے دسویں جماعت میں لڑکیوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اسکول کے پرنسپل تسلیم احمد اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جو آج زمین پر نظر آ رہی ہے۔ یہ نتیجہ اس لیے بھی مزید خاص ہے کیونکہ تسلیم احمد اسی اسکول کے طالب علم رہے ہیں اور آج ایک باصلاحیت اور پرعزم پرنسپل کی حیثیت سے بچوں کے مستقبل کو سنوار رہے ہیں۔ ہم انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی عزت افزائی کرتے ہیں۔تسلیم احمد نے شمع این جی او اور جعفر آباد آر ڈبلیو اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ میری پوری ٹیم اور علاقے کے آپ جیسے باشعور اور سماجی لوگوں کی مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ بارہویں جماعت کے نتائج بھی پہلے سے بہتر آئیں گے۔ میری آپ حضرات سے گزارش ہے کہ بچوں کے والدین کے ساتھ تال میل قائم کرنے میں ہماری مدد کریں، کیونکہ سیلم پور اور جعفر آباد کے علاقے میں تعلیم کا معیار بلند کرنا ہی ہمارا اصل مقصد ہے اور اس کے لیے ہم مسلسل کوششیں کرتے رہیں گے۔اس اعزازی تقریب میں محمد صابر، محمد ابو قمر، منیر ملک، آصف ادریسی، انیس قصار، شکیل احمد، محمد ارشد، محمد شمس الدین اور عبدالرحمان سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande