اے ایم یو طالب علم ز بیر خان نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا
اے ایم یو طالب علم ز بیر خان نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا علی گڑھ، 27 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان کے ابھرتے ہوئے نشانہ باز اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی ٹیک فوڈ ٹیکنالوجی، سال سوم کے طالب علم زہیر خان نے آئی ا
زبیر خان


اے ایم یو طالب علم ز بیر خان نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا

علی گڑھ، 27 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان کے ابھرتے ہوئے نشانہ باز اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی ٹیک فوڈ ٹیکنالوجی، سال سوم کے طالب علم زہیر خان نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکسڈ ڈبلز (شاٹ گن) مقابلے میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ مقابلہ 19 تا 27 اپریل 2026 قاہرہ، مصر میں منعقد ہوا، جہاں انہوں نے ادیا کاتیال کے ساتھ مل کر یہ کامیابی حاصل کی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔

انفرادی زمرے میں بھی زہیر خان نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم وہ معمولی فرق سے تمغہ حاصل کرنے سے محروم رہ گئے۔ زہیر خان نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے کوچ اور بھائی ریان رضوی کی مسلسل رہنمائی کے سر باندھا، جبکہ مسٹر تیجسوی کی جانب سے فراہم کردہ مینٹل کنڈیشننگ یعنی ذہنی تیاری کو بھی انھوں نے اہم قرار دیا۔

زہیر خان کو ریلائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے تین سال کے لیے سالانہ 8 لاکھ روپے کی اسپانسرشپ دی گئی ہے، جو ان کی تربیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ زہیر اب جون میں جرمنی میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں، جہاں وہ اپنی حالیہ کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande