حیدرآباد کے مضافات کوکاپیٹ میں 3 مئی کو تفریحی پروگرام
حیدرآباد کے مضافات کوکاپیٹ میں 3 مئی کو تفریحی پروگرامحیدرآباد، 27 اپریل (ہ س)۔ تپتی ہوئی گرمی کے دوران عوام کے لئے تفریح اور مختلف پروگراموں کے انعقاد کے سلسلہ میں 3 مئی کو حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کوکا پیٹ میں آرٹ گلی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس
حیدرآباد کے مضافات کوکاپیٹ میں 3 مئی کو تفریحی پروگرام


حیدرآباد کے مضافات کوکاپیٹ میں 3 مئی کو تفریحی پروگرامحیدرآباد، 27 اپریل (ہ س)۔ تپتی ہوئی گرمی کے دوران عوام کے لئے تفریح اور مختلف پروگراموں کے انعقاد کے سلسلہ میں 3 مئی کو حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کوکا پیٹ میں آرٹ گلی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں وزیٹرس نہ صرف خریداری کرسکتے ہیں بلکہ مختلف غذاؤں کے علاوہ موسیقی سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ پروگرام 3 مئی کو صبح 11 تا رات 10 بجے کوکاپیٹ میں واقع ٹوارو ریسارٹ میں منعقد ہوگا جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام رہے گا۔ نوجوان افراد کے علاوہ آرٹ اور کلچر سے دلچسپی رکھنے والے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔ فیملیز کے لئے بھی یہ پروگرام دلچسپی کا باعث رہے گا۔ کوکاپیٹ کا یہ ریسارٹ تفریحی سرگرمیوں کے لئے موزوں مقام ہے جہاں خاموش اور پرامن ماحول میں مختلف تفریحات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ دستکاری سے تیار کردہ اشیاء کے 50 سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے جو فیشن، آرٹ ورک، ہوم ڈیکوریشن اور دیگر اشیاء پر مشتمل رہیں گے۔ موسم گرما میں خاندانوں کے لئے یہ بہترین تفریح ثابت ہوسکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande