ڈوڈہ پولیس نے پوست کی کاشت کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا
جموں, 27 اپریل (ہ س)۔ نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈوڈہ پولیس نے غیر قانونی طور پر افیون (پوست) کی کاشت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پوسٹ کاستی گڑھ سے موصولہ اطلاع
Poppy


جموں, 27 اپریل (ہ س)۔ نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈوڈہ پولیس نے غیر قانونی طور پر افیون (پوست) کی کاشت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پوسٹ کاستی گڑھ سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں رپورٹ درج کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ رمیش کمار ولد پنچھی رام سکنہ ڈوگا چھو، تحصیل راج گڑھ ضلع رامبن، نے اپنی زمین پر افیون کی کاشت کر رکھی ہے تاکہ منشیاتی اشیاء تیار کی جا سکیں۔اطلاع کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 94/2026 این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/18 کے تحت درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی اقدام کیا جائے گا۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات سے متعلق کسی بھی اطلاع کو پولیس کے ساتھ شیئر کریں، جبکہ مخبروں کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande