زینہ کدل سے 5ویں روز یوپی کے نوجوان کی لاش جہلم سے برآمد
سرینگر، 27 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے نوجوان کی لاش، جس نے 22 اپریل کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی، پانچ دن کی تلاش کے بعد پیر کو ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے سرینگر کے اولڈ زینہ کدل سے برآمد کیا، حکام نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کیو آر ٹی جہلم ٹی
تصویر


سرینگر، 27 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے نوجوان کی لاش، جس نے 22 اپریل کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی، پانچ دن کی تلاش کے بعد پیر کو ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے سرینگر کے اولڈ زینہ کدل سے برآمد کیا، حکام نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کیو آر ٹی جہلم ٹیموں نے آج صبح آپریشن کے دوران دریا سے لاش برآمد کی۔ متوفی کی شناخت محمد قریش صدیقی (18) ولد محمد نواب صدیقی ساکن اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ طبی قانونی کارروائیوں کے لیے اسے اسپتال منتقل کر دیا جائے ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande