
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔
دہلی میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور آئندہ شدید گرمی کی لہر کے امکان کے پیش نظر، لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے پیر کو ایک اہم جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر نے تمام متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اگلے ایک ہفتہ کے اندر اندر زمینی سطح پر چلچلاتی گرمی سے نمٹنے کے لئے تیار کئے گئے ایکشن پلان کو مو¿ثر طریقے سے نافذ کریں۔
ضلع مجسٹریٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پلان کو نافذ کرنے میں پیش پیش رہیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے عوامی مقامات پر سخت اقدامات کو یقینی بنائیں۔ خواتین، بچوں، بوڑھوں اور مزدوروں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ مزید برآں، شدید گرمی کے حالات میں شہر کے پرندوں اور جانوروں کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا گیا، اور پیش رفت پر گہری نظر رکھی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ