مردم شماری 2027، شہروں میں آن لائن اپنی گنتی آپ کا آغاز
حیدرآباد ، 27 اپریل (ہ س) ۔ مردم شماری 2027 کے تحت تلنگانہ کے کوراربن ریجن میں آج سے عوام کی جانب سے اپنی گنتی آپ مہم کا آغاز ہوچکا ہے جو 10 مئی تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، سائبر آباد میونسپل کارپوریشن اور
مردم شماری 2027، شہروں میں آن لائن خود شماری کا آغاز،


حیدرآباد ، 27 اپریل (ہ س) ۔ مردم شماری 2027 کے تحت تلنگانہ کے کوراربن ریجن میں آج سے عوام کی جانب سے اپنی گنتی آپ مہم کا آغاز ہوچکا ہے جو 10 مئی تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، سائبر آباد میونسپل کارپوریشن اور ملکاجگری میونسپل کارپوریشن کو مردم شماری کے واحد یونٹ کے طور پرشمار کیا جائے گا۔ 15 روزہ اس خود شماری مہم دوران عوام افراد خاندان کی تفصیلات ویب سائٹ www.se.census.gov.in پر درج کراسکتے ہیں۔ مردم شماری کے تحت ذات پات سے متعلق تفصیلات بھی درج کی جائیں گی۔ آن لائن مرحلہ کی تکمیل کے بعد ہاوز لسٹنگ آپریشن کا آغازہوگا جس میں شمار کنندگان کی جانب سے گھر گھر پہنچ کر تفصیلات حاصل کی جائیں گی اور یہ مرحلہ 11 تا 9 جون رہے گا۔ عوام کوپورٹل پر 33 سوالات کے جوابات دینے ہوں گے جو مکان، اثاثہ جات اورسہولتوں سے متعلق ہیں۔ عوام روزانہ صبح 6 تارات 12 بجے ویب سائٹ پر تفصیلات درج کرسکتے ہیں۔ انہیں کوئی بھی دستاویزکو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں اورہرایک کے لئے آن لائن ادخال کامرحلہ 15 تا 20 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔ تفصیلات کی اندراج کے بعد سیلف اینومریشن آئی ڈی حاصل ہوگی جسے گھر پہنچنے والے شمار کنندگان کو دکھایا جائے۔ حکام نے مردم شماری کے سلسلہ میں ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1855 جاری کیا ہے جو صبح 10 تا شام 6 بجے کارکرد رہے گا۔ مردم شماری کے لئے 21866 شمار کنندگان اور3662 سپروائزرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ پر خود شماری مہم کے تحت پہلے مرحلہ میں ویب سائٹ اوپن ہوتے ہی ریاست کا انتخاب کرنا ہوگا۔ تیسرے مرحلہ میں صدر خاندان کا نام درج کیا جائے اور چوتھے مرحلہ میں موبائیل نمبردرج کئے جائیں۔ پانچویں مرحلہ میں او ٹی پی کی تصدیق کرتے ہوئے لینگویج کا انتخاب کیا جائے۔ چھٹویں مرحلہ میں ضلع اورٹاؤن کا انتخاب کرنا ہوگا اورساتویں مرحلہ میں میاپ پرمکان کی نشاندہی کرنی ہوگی۔ آٹھویں مرحلہ میں 33 سوالات کے جوابات دینے ہوں گے اور نویں مرحلہ میں فارم کو سبمٹ کرنا ہوگا جس کے بعد دسویں مرحلہ میں ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعہ سیلف اینومریشن آئی ڈی حاصل ہوگا۔ خود شماری کے مرحلہ کی 10 مئی کو تکمیل کے بعد 11 مئی تا 9 جون ہاوز لسٹنگ آپریشن کے تحت شمار کنندگان گھر گھر پہنچ کر جائزہ لیں گے۔ حکام نے بتایا کہ خود شماری کے مرحلہ میں کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوگی اور کوئی بھی فرد خاندان 15 تا 20 منٹ میں ادخال کا مرحلہ مکمل کرسکتا ہے۔ مکان، دفتر یا کسی بھی مقام سے آن لائن ادخال ممکن رہے گا۔ ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande