اجمیر میں جمعیة علماءہند اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا علاج
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ راجستھان کے دور دراز علاقوں میں بیمار وں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ کیمپ گاو¿ں بٹھور، تحصیل نصیرآباد، ضلع اجمیر (راجس
اجمیر میں جمعیة علماءہند اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا علاج


نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ راجستھان کے دور دراز علاقوں میں بیمار وں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ کیمپ گاو¿ں بٹھور، تحصیل نصیرآباد، ضلع اجمیر (راجستھان) میں جمعیة علماءہند اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا جو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا۔ اس میں علاقے اور اطراف سے بڑی تعداد میں عوام نے بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کی اور تقریباً 200 مریضوں نے مستفید ہوکر اپنا معائنہ اور علاج کروایا۔ کیمپ میں بالخصوص یونانی طریقہ علاج کے تحت مریضوں کا علاج کیا گیا،کیمپ کے دوران معدہ و ہاضمہ کے امراض، جلدی بیماریوں، جوڑوں کے درد، بخار، نزلہ و زکام، شوگر اور بلڈ پریشر جیسے مختلف امراض کا ماہر اطباءنے نہایت توجہ اور مہارت کے ساتھ معائنہ کیا، جبکہ تمام مریضوں کو ضروری ادویات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر دہلی سے تشریف لائے ماہر و تجربہ کار اطبائ —ڈاکٹر سید احمد خان، اسرار احمد اجینی، ڈاکٹر نواز الحق، ڈاکٹر انیس الرحمن، ڈاکٹر محمد روشن، ڈاکٹر سید منصور علی، سید اسد شاہ، آئی اے صدیقی اور سید معیظ علی نے اپنی خدمات پیش کیں۔ اسی طرح ادے پور سے آئی نرسنگ آفیسر افسانہ بانو، جو دھارام، ونیت شرما اور ان کی ٹیم نے بھی ذمہ داری اور جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

اس موقع پر مولانا علیم الدین اجمیری (آرگنائزر جمعیة علماءہند )، مولانا کامل ، مولانا سلیمان قاسمی بھیم پورہ، مولانا شریف بیاور، مولانا شہاب الدین ، مدرسہ قاسم العلوم بٹھور کے ناظم محمد احمد اور ان کا عملہ، نیز مولانا قمر الدین (جمعیة علماءاجمیر)، حافظ زبیر، گاو¿ں بٹھور کے امام مفتی اسحاق، حاجی شکیل، صوبیدار عبداللہ بھائی، ہاشم بھائی، شاعر بابا اور دیگر معزز سماجی کارکنان نے بھرپور تعاون کیا اور کیمپ کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ یہ عمل جمعیةعلماء ہند کے اسپیشل اجمیر پروجیکٹ کے تحت رو بعمل لایا گیا ہے ، جس کے تحت متعدد فلاحی اور ملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کی قیادت قاری احمد عبداللہ رسول پوری (سکریٹری جمعیت یوتھ کلب جمعیت علماءہند ) انجام دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ فلاحی خدمات اور ضرورت مندوں کی امداد جمعیة علماءہند کے بنیادی مشن کا اہم حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجمیر پروجیکٹ کا آغاز اسی مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات تک دینی، اخلاقی اور رفاہی خدمات پہنچائی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیة علماءہند ہمیشہ سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمة اللہ علیہ کی تعلیماتِ خدمتِ خلق پر قائم ہے، اور مخلوق کی خدمت درحقیقت خالق کی رضا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande