معراج ملک پرعائد پی ایس اے منسوخ، ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے جشن منایا
جموں،27 اپریل(ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے رکن اسمبلی و عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر معراج ملک پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو منسوخ کیے جانے کی خبر سنتے ہی ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست جشن کا مظاہرہ ک
Jshan


جموں،27 اپریل(ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے رکن اسمبلی و عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر معراج ملک پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو منسوخ کیے جانے کی خبر سنتے ہی ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست جشن کا مظاہرہ کیا۔

معلومات کے مطابق، کارکنان نے مختلف مقامات پر جمع ہو کر ایم ایل اے معراج ملک کے حق میں نعرے بازی کی اور فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران کئی حامی جذباتی دکھائی دیے اور انہوں نے اسے انصاف کی جیت قرار دیا۔ کارکنان نے عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے انصاف کے نظام پر ان کے یقین کو مزید مضبوط کیا ہے۔ مظاہرہ پُرامن رہا جبکہ انتظامیہ نے صورتحال پر نظر رکھی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande