سیوان-چھپرہ سڑخ پر خوفناک سڑک حادثہ، جاگرن ٹیم کے دو ارکان کی موت
سیوان، 26 اپریل (ہ س)۔ سیوان-چھپرا مین روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک المناک سڑک حادثہ میں جاگرن ٹیم کے دو ارکان کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ پچروکھی تھانہ علاقہ میں جی او پٹرول پمپ کے قریب صبح تقریباً 2:30 بجے پیش
سیوان-چھپرہ سڑخ پر خوفناک سڑک حادثہ،  جاگرن ٹیم کے دو ارکان کی موت


سیوان، 26 اپریل (ہ س)۔ سیوان-چھپرا مین روڈ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک المناک سڑک حادثہ میں جاگرن ٹیم کے دو ارکان کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ پچروکھی تھانہ علاقہ میں جی او پٹرول پمپ کے قریب صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔

مرنے والوں کی شناخت اتر پردیش کے کشی نگر ضلع کے پپرائچ کی رہنے والی آریہ کماری اور ویدیا ناتھ پور متھیا کے رہنے والے اجے پرساد کے بیٹے سمیت کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں ٹیمپو ڈرائیور ضمیر احمد کے ساتھ گولو کمار، سندیپ کمار، بلونت پانڈے، ہیرالال چودھری، مدھو کماری، سورج کمار اور ناگیندر پانڈے کی بیٹی جانوی پانڈے شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ گورکھپور کے پپرائچ سے رادھے-رادھے جاگرن اور جھانکی گروپ کے اراکین سارن ضلع کے ایکما کے قریب ایک پروگرام سے واپس آ رہے تھے۔

پروگرام کے اختتام کے بعد تمام ممبران ایک ٹیمپو میں رات اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ اسی دوران جی او پٹرول پمپ کے قریب ٹیمپو ڈرائیور سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک اور مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی کے درمیان کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں سامنے سے آنے والے ٹرک سے زبردست تصادم ہوا۔

حادثے سے افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی بروقت کارروائی سے تمام زخمیوں کو فوری طور پر صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افرادکی دوران علاج موت ہوگئی ۔ شدید زخمی گولو کمار اور سندیپ کمار کو پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کر دیا گیا کیونکہ ان کی حالت نازک تھی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande