وزیر اعظم کے مقبول پروگرام’من کی بات‘ کے براہ راست نشریات میں وزیر اعلیٰ شامل ہوئے ، عوام سے بات کی
پٹنہ، 26 اپریل(ہ س)۔ زیر اعلیٰ سمراٹ چودھری آج مونگیر ضلع کے اثر گنج بلاک واقع بیجل پور کے کالی مندر احاطے میں منعقد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مقبول پروگرام’من کی بات‘ کی براہ راست نشریات میں حصہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد
وزیر اعظم کے مقبول پروگرام’من کی بات‘ کے براہ راست نشریات میں وزیر اعلیٰ شامل ہوئے ، عوام سے بات کی


پٹنہ، 26 اپریل(ہ س)۔

زیر اعلیٰ سمراٹ چودھری آج مونگیر ضلع کے اثر گنج بلاک واقع بیجل پور کے کالی مندر احاطے میں منعقد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مقبول پروگرام’من کی بات‘ کی براہ راست نشریات میں حصہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اپنے آبائی ضلع پہنچے۔ آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے ’’من کی بات‘‘ کے 133ویں ایڈیشن کی براہ راست نشریات کے موقع پر سمواد پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔سمواد پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج میں محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں شرکت کرنے آیا ہوں۔ پہلی مرتبہ یہاں کے لوگوں نے مجھے رکن اسمبلی کے طور پر منتخب کیا اور خوش قسمتی سے میں پہلی مرتبہ بہار کا وزیر اعلیٰ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں میری پیدائش ہوئی وہاں بطور وزیر اعلیٰ مجھے خدمت کر نے کا موقعہ ملا ہے ۔ ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے۔ یہ ایک احساس ہے کہ بہار کو اور آگے بڑھا کر خوشحالی کی طرف لے جانا ہے۔ محترم وزیر اعظم نے ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور کیا ہے اور اس سمت میں مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔ آج انہوں نے اپنے ’من کی بات‘ پروگرام کے 133 ویں ایڈیشن میں، انہوں نے ذکر کیا کہ دنیا کو امن کا پیغام بھگوان بدھ نے دیا تھا، جنہیں بہار کے بودھ گیا میں عرفان حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ چور علاقہ میں دور دراز سے پرندے آتے ہیں اور کھیتوں میں بچے ہوئے اناج لے جاتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد بہار کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور سرکاری خدمات کو آسانی سے قابل رسائی بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم نے بلاک، زون اور تھانوں کی نگرانی کے لیے وزیر اعلیٰ کے دفتر میں ایک نظام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ آپ کے مسائل کے آسان حل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ماہ دو دن پنچایتوں میں کیمپ لگائے جائیں گے۔ یہ ’سہیوگ پروگرام‘ کے تحت چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد وقت تک فائلیں رکھنے والے افسران پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہماری کو شش ہے کہ آپ کے گھر تک بنیادی سہولیات اور سرکاری خدمات آسانی سے دستیاب ہوسکیں۔ یہی ہماری کو شش ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے مسلسل 20 برسوں تک بہار میں سڑک، بجلی، پینے کا پانی، تعلیم اور صحت سمیت دیگربنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ لڑکیوں کیوں کو اسکول تک پہنچانے کے لیے ان کے ذریعہ کئی طرح کی اسکیمیں چلائی گئیں۔ خواتین کو صنعتوں -کاروبار سے جوڑنے کے لیے بھی بہار میں بہت کام کیا گیا ہے۔ اس کو مزید آگے بڑھانا ہے۔ ہم لوگوں نے جب بہارکے تمام گھریلو صارفین کو 125 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر تقریبا 20ہزار کروڑ روپے کا خرچ آرہا تھا۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئے گی لیکن حکومت کے عزم کی وجہ سے یہ منصوبہ کامیاب رہا۔ اس وقت جناب نتیش کمار جی وزیر اعلیٰ تھے اور میں وزیر خزانہ تھا۔ بہار میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تمام ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں سڑکوں کو چوڑا کر نے ،نئی سڑکوں کی تعمیر ، ریلوے ٹریک کی توسیع، تعلیم اور صحت میں بہتری وغیرہ کام تیزی سے ہو رہا ہے ۔ ہم لوگوںنے پہاڑوںکی خوبصورتی کا کام شروع کیا ہے ۔ آج یہاں ڈھول پہاڑی، اثر گنج (مونگیر) میں ایکو ٹورازم کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور آج سے کام بھی شروع ہو جائے گا۔ اس ڈھول پہاڑی پر ہمارے بہادر سپاہیوں نے انگریزوں سے لڑنے کے لیے اپنا کیمپ قائم کیا تھا۔ یہاں اوچیشور ناتھ دھام، دیوگھرا،ٹیٹیا بمبر (مونگر) میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 26 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، یہاں پانڈوؤں نے بھگوان شیو کی آشیرواد حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو 4 لین سڑک سے جوڑا جا رہا ہے۔ اب بہاں کے لوگ چار لین والی سڑک کے ذریعے براہ راست سلطان گنج پہنچیں گے، انہیں اثر گنج جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیموں کے ذریعے تارا پور آئی ٹی آئی میں 1 ہزار طلباء کو ہنر مند بنانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، ''ہم آپ کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کے لیے آئے ہیں۔ مونگیر سے بھاگلپور تک میرین ڈرائیو بنائی جا رہی ہے۔ گنگا ندی کا پانی روکنے کی سمت میں بھی کام کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کو سیلاب سے نجات دلائی جا سکے۔ آبپاشی کی سہولیات کو بڑھایا جا رہا ہے۔ یہاں بہت سی جھیلیں اور ڈیم ہیں جن میں گنگا ندی کا پانی جمع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار اس وقت تک مضبوط نہیں ہوگا جب تک کسان خوشحال نہیں ہوتے۔ مجھے اطلاع ملی ہے کہ انتظامیہ تارا پور میں میرے گھر کی سیڑھیاںمنہدم کر رہا ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے جو بھی ڈھانچہ بنایا گیا ہے اسے منہدم کر دیا جائے گا۔ تجاوزات والی زمین کو ہر قیمت پر واگزار کرایا جائے گا۔ ہندوستان ترقی یافتہ ہو اور بہار خوشحال ہوعوام کی یہی خواہش ہے۔ ہمارا نشانہ ہے کہ نومبر کے مہینہ تک بہار میں 5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہو سکے اس سمت میں کوشش کی جارہی ہے ۔ بہار میں بڑی تعداد میں کارخانے قائم ہوسکیں اس سمت میں کام آگے بڑھ رہا ہے۔ پیرپینتی تھرمل پاور پلانٹ اور نبی نگر تھرمل پاور پلانٹ میں 1 لاکھ36ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شروع کی گئی ہے۔ ہم لوگ ایسا نظام بنانا چاہتے ہیں جہاں بہار کے بجلی صارفین حکومت پر منحصر نہ رہیں۔ اس کے لیے لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے جس سے انہیں 150 یونٹ بجلی فراہم ہو سکے۔

مقامی عوامی نمائندوں، لیڈران، ضلع انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ کوشال،مومنٹو پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande