اورل کینسرسے متعلق تلنگانہ کے آئی ٹی وزیر نے میراتھن کا افتتاح کیا
حیدرآباد ، 26 اپریل (ہ س) ۔ تلنگانہ کے آئی ٹی اورصنعت کے وزیر ڈی سریدھر بابو نے اتوار کوخبردارکیا کہ گٹکا، پان مصالحہ، کھینی اور منشیات کا استعمال زندگی کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنتا ہے۔۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی عادات سے دور رہی
اورل کینسرسے متعلق تلنگانہ کے آئی ٹی وزیر نے میراتھن کا افتتاح کیا


حیدرآباد ، 26 اپریل (ہ س) ۔

تلنگانہ کے آئی ٹی اورصنعت کے وزیر ڈی سریدھر بابو نے اتوار کوخبردارکیا کہ گٹکا، پان مصالحہ، کھینی اور منشیات کا استعمال زندگی کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنتا ہے۔۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی عادات سے دور رہیں اور ایک صحت مند مستقبل بنانے پرتوجہ دیں۔ رائے درگم کے ستوا نالج پارک میں ‘گلوبل اورل کینسرٹرسٹ’ کے زیراہتمام منعقدہ ‘اورل کینسرمیراتھن’ میں شرکت کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی نے ’10 کے رن’ کو جھنڈی دکھا کرروانہ کیا اورایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کی اپیل کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ یوگا اورباقاعدہ ورزش جیسی مثبت عادات اپنائیں۔ نقصان دہ نشے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سریدھربابونے بڑے پیمانے پرآگاہی مہم چلانے کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے خبردارکیا کہ تمباکو کا استعمال کینسرکے خطرے کو نمایاں طورپربڑھادیتا ہے اورعوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی اشیاء سے پرہیزکریں۔ سائبرآباد پولیس کمشنر رمیش نے ‘5K رن’ جبکہ بی سی کمیشن کے سابق چیئرمین وی کرشنا موہن راؤ نے 2K رن کاافتتاح کیا۔ گلوبل اورل کینسرٹرسٹ کے چیئرمین کے دلیپ کمار نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد اورل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے، کیونکہ بروقت تشخیص سے مؤثر علاج ممکن ہے۔ میراتھن میں ڈاکٹروں، آئی ٹی پروفیشنلز اور تلنگانہ، مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے حصہ لیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande