گورنرتلنگانہ کے ہاتھوں ریاست میں مردم شماری 2027 کے لیے سیلف اینومریشن کا آغاز
حیدرآباد ، 26 اپریل (ہ س) ۔ تلنگانہ کے گورنرشیو پرتاپ شکلا نے آج لوک بھون میں مردم شماری 2027 کے سیلف اینومریشن کے مرحلے کا افتتاح کیا اورعوام سے اس ملک گیر مشق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔ گورنر نے آن لائن سیلف اینومریشن سہولت کے ذریعے
گورنرتلنگانہ کے ہاتھوں  ریاست میں مردم شماری 2027 کے لیے سیلف اینومریشن کا آغاز


حیدرآباد ، 26 اپریل (ہ س) ۔

تلنگانہ کے گورنرشیو پرتاپ شکلا نے آج لوک بھون میں مردم شماری 2027 کے سیلف اینومریشن کے مرحلے کا افتتاح کیا اورعوام سے اس ملک گیر مشق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔ گورنر نے آن لائن سیلف اینومریشن سہولت کے ذریعے اپنی تفصیلات درج کر کے اس عمل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مردم شماری کو ایک اہم قومی مشق قراردیا جو آبادی اور سماجی و اقتصادی حالات کی جامع تصویر پیش کرتی ہے، جو کہ پالیسی سازی، طرزِ حکمرانی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے زوردیا کہ تعلیم، صحت، روزگار، ہاؤسنگ اورانفراسٹرکچر جیسے کلیدی شعبوں کی منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری کے درست اعداد و شمارانتہائی ضروری ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہ پہلی مردم شماری ہے، اس حوالے سے انہوں نے ریاست کی مستقبل کی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 26 اپریل سے 10 مئی تک خود شماری کا مرحلہ جاری رہے گا، جس میں شہری اپنی معلومات خود فراہم کریں گے، اس کے بعد 11 مئی سے 9 جون تک مکانات کی فہرست سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا، جبکہ اس پوری مردم شماری کو پہلی بار مکمل طور پر ڈیجیٹل انداز میں انجام دیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت، کارکرد گی اوراعداد وشمار کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گورنر نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر خود شماری کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ یہ سادہ اورموثر ہے۔ میں تمام شہریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس میں حصہ لیں اور درست معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جامع اوربہتر منصوبہ بند ریاست کی تعمیر کے لیے عوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande